خاتون کے تشدد کا شکار پولیس افسر انصاف کا منتظر

February 03, 2023

کراچی کے علاقے پی آئی ڈی سی چوک پر خاتون کے تشدد کا شکار پولیس افسر انصاف کا منتظر ہے، ساؤتھ زون پولیس مقدمہ درج ہونے کے باوجود خاتون اور بھائی کو گرفتار نہ کر سکی۔

ٹریفک پولیس کے باوردی بزرگ افسر پر خاتون نے گزشتہ روز سر عام تشدد کیا تھا۔

واقعے کی ویڈیو گزشتہ روز نشر ہونے کے بعد خاتون اور اس کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کئی گھنٹے گزر جانے اور واقعے میں ملوث خاتون کی تفصیلات سامنے آنے کے باوجود پولیس کچھ نہ کر سکی۔