دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں، امریکا

February 03, 2023

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی محکمہ خارجہ کے مشیر ڈارک شولے نے ملاقات کی ہے۔

مشیر امریکی محکمہ خارجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امریکا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہونے والے بم دھماکے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ملاقات کے دوران پاکستان کے معاشی استحکام اور سیلاب سے بحالی کی جانب پیش رفت پر بھی تبادلہخیالکیاگیا۔