کوئٹہ: ایوب اسٹیڈیم جانے والے راستوں کیلئے سیکیورٹی و ٹریفک پلان ترتیب

February 04, 2023

فائل فوٹو

کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم جانے والے راستوں کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا۔

ڈی آئی جی غلام اظفر میہسر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایوب اسٹیڈیم کے اطراف عمارتوں پر ماہر نشانے باز تعینات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر گھروں کو چیک کیا جا رہا ہے، سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ سے عوام تعاون کریں۔

غلام اظفر میہسر کے مطابق کوئٹہ میں سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کل بگٹی اسٹیڈیم میں بلوچستان حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔