فیصل آباد: تحریک انصاف کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بےنظمی

February 04, 2023

فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بے نظمی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پی ٹی آئی ویسٹ ریجن پنجاب کےصدر فیض اللّٰہ کمو کی پریس کانفرنس کے دوران کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما فیض اللّٰہ کمو پریس کانفرس چھوڑ کر چلے گئے۔

تحریک انصاف کے کارکنان کا کہنا ہے کہ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔