ویمن امیچرز گالف چیمپئن شپ دلچسپ مرحلے میں داخل

February 04, 2023

علامتی فوٹو

ویمن امیچرز گالف چیمپئن شپ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی، کل آخری راؤنڈ کھیلا جائے گا۔ تین روزہ چیمپئن شپ میں خواتین گالفرز کا جذبہ قابل دید رہا۔

کراچی کے ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب میں ویمن گالفرز کے دلچسپ مقابلے آخری مرحلے میں داخل ہوگئے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی سینئر گالفر ڈاکٹر عصمہ شامی نے کہا جونیئر کے ساتھ کھیل کر مقابلے دلچسب ہو رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں کہ پاکستان کی خواتین بھی جلد ایشیا میں اپنا مقام بنا لیں گی۔

ادھر گالف کے چیف ریفری زاہد اقبال نے کہا کہ لیڈیز گالف میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے کھیل میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر کی 60 گالفرز مقابلے کا حصہ ہیں جس میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔