لڑکی سے زیادتی کے واقعے پر پارک میں موجود لوگوں سے پوچھ گچھ جاری ہے، اسلام آباد پولیس

February 04, 2023

ترجماناسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے پرپارک میں موجود لوگوں اور انتظامیہ سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ واردات کی تفتیش اسپیشل یونٹ برائے انسداد جنسی جرائم کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیش کی نگرانی سی پی او آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کر رہے ہیں۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ واقعے سے متعلق مشکوک افراد کے ڈی این اے بھی لیے جا رہے ہیں، کیمروں اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔