افتخار احمد کے وہاب ریاض کی 6 گیندوں پر 6 چھکے

February 05, 2023


کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے نمائشی میچ میںافتخار احمد نے وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ دیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر بیٹر افتخار احمد نے میچ کے آخری اوور میںوہاب ریاض کو 6 چھکے لگائے۔

افتخار احمد کے 6 چھکوں کے بعد ’افتی مینیا‘ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا ہے۔

افتخار احمد نے 50 گیندوں پر 94 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ نے 36 اور عبدالواحد بنگلزئی نے 28 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی طرف سے وہاب نے 3 جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔