شیخوپورہ: خاتون کا اغوا اور بےلباس کرکے تشدد، ملزم کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ

February 05, 2023

شیخوپورہ کی عدالت نے صفدرآباد میں خاتون کو بےلباس کر کے تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث مبینہ مرکزی ملزم کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

شیخوپورہ پولیس نے ملزم زین کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور استدعا کی کہ ملزم سے ویڈیو میں نظر آنے والی گن برآمد کرنا ہے۔

عدالت نے ملزم کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر 4 ملزم بھی گرفتار کیے جاچکے ہیں، جنہیں 6 فروری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

ملزموں کو شبہ تھا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی وجہ سے ان کی بہن کو طلاق ہوئی۔

ملزم متاثرہ خاتون کو اغوا کرکے ڈیرے پر لے گئے، جہاں اسے بےلباس کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون کا شوہر بیرون ملک ہے۔