مانچسٹر سٹی پر 100 سے زائد مالی قوانین کی خلاف ورزی ثابت

February 06, 2023

انگلش پریمیئر لیگ (ای پی ایل) کے کلب مانچسٹر سٹی پر لیگ کے 100 سے زائد مالی قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 2009 سے 2018 کے درمیان لیگ کے 100 سے زائد مالی قوانین توڑنے پر مانچسٹر سٹی کلب کے خلاف تحقیقات کےلیے آزاد کمیشن بنایا گیا تھا۔

آزاد کمشین نے 4 برس یعنی 2018 سے 2022 تک تحقیقات کی اور کلب کو ان قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔

مانچسٹر سٹی کلب پر اس کے ساتھ تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا بھی الزام عائد ہے۔

اب کمیشن مانچسٹر سٹی پر جرمانہ بھی عائد کرسکتا ہے اور پوائنٹس کی کٹوتی بھی کرسکتا ہے جبکہ کلب کو لیگ سے باہر کرنے کی بھی سزا دے سکتا ہے۔