• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان نے پاکستان کو شکست دیکر انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ جیت لیا

جاپان نے پاکستان کو 3-0 سے شکست دے کر انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ جیت لیا، فاتح ٹیم کے یوما فیوجی وارا نے دو اور تاتسوا کی یاسوئی نے ایک گول کیا۔

چین کے شہر ڈازھو میں انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ کا فائنل جاپان اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا جس کے پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کر سکی۔

دوسرے کوارٹر میں جاپان کو پینلٹی کارنر ملا جس پر یوما فیوجی وارا نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔

تیسرے کوارٹر میں یوما فیوجی وارا نے پنالٹی کارنر پر دوسرا گول کر کے جاپان کی برتری دگنی کر دی۔

چوتھے کوارٹر میں جاپان کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا جس پر کپتان تاتسوا کی یاسوئی نے گول کر کے جاپان کی برتری 3-0 کر دی۔

فائنل میں پاکستان کو 6 پنالٹی کارنر ملے مگر کسی سے بھی فائدہ نہیں اُٹھایا جا سکا، فیصلہ کن معرکہ جاپان کی 3-0 کی برتری پر ختم ہوا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید