• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل چاہ رہا ہے کہ رشبھ پنت کو صحیح ہوتے ہی تھپڑ ماروں، کپل دیو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ دل چاہ رہا ہے کہ رشبھ پنت کو صحیح ہوتے ہی تھپڑ ماروں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک گفتگو کے دوران کپل دیو نے کہا کہ رشبھ پنت کی عدم موجودگی سے بھارتی ٹیم کو مشکل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح بچوں کے غلطی کرنے پر والدین کو تھپڑ مارنے کا حق ہوتا ہے، میرا بھی رشبھ پنت کے ساتھ ایسا ہی کرنے کا دل چاہتا ہے۔

کپل دیو نے کہا کہ مجھے اس سے محبت ہے، میں چاہتا ہوں وہ جلد صحت یاب ہو جائے تاکہ میں اس سے مل کر اسے ماروں اور کہوں کہ اپنا خیال رکھا کرو۔

سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ آج کل کے نوجوان ایسی غلطیاں کیوں کرتے ہیں، ان کو ایسی غلطی کرنے پر تھپڑ مارنا چاہیے۔

دوسری جانب رشبھ پنت نے اپنی ریکوری سے متعلق بھی مداحوں کو سوشل میڈیا پر آگاہ کیا ہے۔

ان کی انسٹاگرام پوسٹ سے پتا چلتا ہے کہ وہ اب گھر سے باہر جانے کے قابل ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ 30 دسمبر 2022 کو وکٹ کیپر بیٹر کی گاڑی کو گھر واپس جاتے ہوئے دہلی کے ہائی وے پر اترکھنڈ کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔

وکٹ کیپر بیٹر کی کار کو ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید