کیا سی ای او ڈریپ کے پاؤں میں مہندی لگی ہوئی تھی؟ قادر خان مندوخیل

February 08, 2023

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے چیئرمینقادر خان مندوخیل نےسی ای او ڈریپ کے نہ آنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا سی ای او کے پاؤں میں مہندی لگی ہوئی تھی؟

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کے اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ملازمین کے مسائل کا معاملہ بھی زیر سماعت آیا۔

چیئرمین قادر خان مندوخیل نے کہا کہان ملازمین کا مسئلہ اتنے عرصے سے پڑا ہوا ہے، اسی طرح چلتا رہے گا؟

کمیٹی نے سی ای او ڈریپ کو متاثرہ ملازمین کے مسئلے پر مکمل رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا۔

پمز کے متاثرہ ڈاکٹر نے کہا کہ ہماری سب کی ایک سال سے تنخواہیں بند ہیں۔

چیئرمین کمیٹی قادر مندوخیل نے کہا کہ مزدور سے مزدوری لے کر اجرت نہ دینے والی بات ہے۔

کمیٹی نے فیڈرل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے 10 ملازمین کے معاملے پر وزارت صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزارت صحت حکام نے کہا کہ پمز کے 8 ملازمین کے کیسز ایف پی ایس سی کو بھجوا دیے ہیں۔

کمیٹی نے وزارت صحت کو ملازمین کے کنٹریکٹ کی مدت میں 2 سال کی توسیع دینے کی ہدایت دی۔