یوکرینی صدر کا دورہ برطانیہ: پارلیمنٹ سے خطاب اور شاہ چارلس سے ملاقات کریں گے

February 08, 2023

یوکرین کے صدر ولادیمیر زولینسکی برطانیہ کے دورے پر پہنچ گئے۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کے علاوہ شاہ چارلس سوم سے بکنگھم پیلس میں ملاقات کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سےوزیراعظم رشی سونک نے کہا کہ یوکرینی صدر کا دورہ برطانیہ دونوں ممالک میں دیرینہ دوستی کا ثبوت ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل وزیراعظم رشی سونک یوکرین کے پائلٹس کو تربیت دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔ یوکرینی پائلٹس تربیت حاصل کر کے نیٹو کے جدید ترین جنگی طیارے اڑانے کے قابل ہو جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پائلٹس کو تربیت دینے کیلئے یوکرین کے صدر نے خصوصی درخواست کی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ اس سال مزید 20 ہزار یوکرینی فوجیوں کو تربیت بھی فراہم کرےگا۔