سعودی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ مشرقی مغربی پائپ لائن ریاض اور مدینہ ریجن میں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔
سعودی وزارت توانائی کے مطابق حملوں میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے، پائپ لائن پر حملوں کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی شٹ ڈاؤن کیا گیا۔
وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پائپ لائن پر عراق سے ڈرون حملہ کیا گیا، عراقی وزیراعظم کی درخواست پر فی الحال جوابی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کا عراق نے خیرمقدم کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔