• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، جاپان، اردن کو ایران کیخلاف قرارداد کی حمایت کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا: اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی—فائل فوٹو
 ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی—فائل فوٹو

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے خلیجی ممالک کے اجلاس کے انعقاد پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، جاپان، اردن کو ایران کے خلاف قرارداد کی حمایت کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کو ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کا ذمے دار امریکا کو ٹھہرانا چاہیے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ غیرملکیوں کی موجودگی کے بغیر مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سمندری پابندیاں اور ناکہ بندی جنگ کے مترادف ہیں اس صورتِ حال میں ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اسے دفاع کہا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن کی کیفیت میں نہیں بلکہ حالتِ جنگ میں ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اب بھی ایران کے مکمل کنٹرول میں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید