یمن کے حوثیوں نے باب المندب میں واقع اسٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرے میون پر کنٹرول حاصل کرلیا، اس کا مقصد عالمی سطح پر انتہائی اہم سمندری تجارتی راستے پر اپنی گرفت مضبوط کرنا ہے۔
یمنی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فورسز باب المندب میں واقع جزیرے سے نکل گئی ہیں۔
حوثیوں نے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع مرکزی علاقے کے شہر ’ذباب‘ پر بھی قبضہ کر لیا۔
ادھر یمنی سرکاری فوج نے کہا ہے کہ فضائیہ نے پہلے سے اعلان کردہ کِل باکس میں بمباری شروع کردی ہے۔ شہری تعزالمخا روڈ اور المخا ذباب روٹ استعمال کرنے سے گریز کریں۔
حوثی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 3 ستمبر سے اب تک سعودی قیادت کے حملوں میں 82 افراد ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔