فرانس کے شمالی علاقے میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، حادثے میں 44 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں 180 مسافر موجود تھے۔
یہ ٹرین شمالی فرانس میں نارمنڈی ریجن میں روئن اور کین کے اسٹیشنز کے درمیان سفر کر رہی تھی۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اس علاقے میں ریسکیو ورک کی وجہ سے ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔