کنٹونمنٹ بورڈز کے منتخب نمائندوں کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

February 09, 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر کنٹونمنٹ بورڈز کے منتخب نمائندوں کی معطلی کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق آج کرینگے۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بلدیاتی نمائندوں یاد اللہ خان اور ملک عارف بنگش نے بیرسٹر عقیل ملک کے ذریعے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ الیکشن کمیشن نے اب تک پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبائی انتخابات کا شیڈول جاری نہیں کیا ، نہ ہی اب تک دونوں صوبوں میں نئی ووٹر لسٹیں مرتب کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔