امریکا کے تمام صدر اگر پہلوان ہوتے تو!

March 15, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

دنیا بھر میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کی گونج اور اس کے کمالات دکھنا شروع ہو گئے ہیں، اس حوالے سے اس ٹیکنالوجی کا دھیمے انداز میں استعمال امریکا کے موجودہ اور سابق صدور پر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر امریکی شہری کیم ہارلیس کے اکاؤنٹسے آرٹیفشل انٹیلیجنس اور فوٹو شاپ کا استعمال کر کے امریکی صدور کو کسی اور شعبے سے وابستہ اور انہیںایک الگ اور نئی شناخت دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر امریکی صدور کو تصوراتی طور پر دکھایا گیا ہے کہ اگر وہ سیاست دان نہیں بلکہ پہلوان یا ریسلرز ہوتے تو کیسے دکھائی دیتے۔

اس حوالے سے امریکا کے کئی صدور کو نیا اور دلچسپ لُک دیا گیا ہے جو صارفین بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان تصاویر کو 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔