کیا ’بلیو وہیل‘ مچھلی کا دل آپ نے دیکھا ہے؟

March 16, 2023

فائل فوٹو

سمندر کی گہرائی میں کتنی چھوٹی اور کتنی ہی بڑی مچھلیاں اور دیگر مخلوقات زندہ ہیں یہ کوئی نہیںجانتا تاہم اس حوالے سے سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ پانی کے نیچے کی دنیا بھی بہت بڑی ہے۔

انٹرنیٹپر ’بلیو وہیل‘ مچھلی کے دل کی تصویر بہت وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس دل کے وزن، لمبائی اور چوڑائی کی تفصیلات جان کر لوگ اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ مچھلی خود کتنی وزنی اور بڑی ہوگی اور اس طرحکی کتنی مخلوقات پانی کی گہرائیوں میں زندہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹسے بلیو وہیل کے دل کی تصویر پوسٹ کی گئی اور اس حوالے سے بتایا گیا کہ اسے کینیڈا کے ایک میوزیم میں محفوظ کر کے رکھا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس مچھلی کے دل کا وزن 181 کلو گرام ہے جبکہ اس کی چوڑائی 1.2 اور لمبائی 1.5 میٹر ہے۔

ماہرین کے مطابق بلیو وہیل کے دل کی دھڑکن 3.2 کلومیٹر سے زیادہ دور سے سنی جا سکتی ہے۔