سپریم کورٹ، صدر عارف علوی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج

March 16, 2023

فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے صدرِ مملکت عارف علوی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔

کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

صدر عارف علوی کی اہلیت کو شہری ظہور مہدی نے چیلنج کیا تھا۔

صدرِ مملکت کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔