• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرفارمنس کی وجہ ٹیم کا اعتماد ہے، مرزا طاہر بیگ

لاہور قلندرز کے اوپننگ بیٹر مرزا طاہر بیگ نے کہا ہے کہ ٹیم اعتماد کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ پرفارمنس دے رہا ہوں۔

پشاور زلمی کے خلاف دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز کی طرف سے نصف سنچری بنانے والے مرزا طاہر بیگ نے کہا کہ احسن حفیظ نے 10، 15 رنز تیزی سے بنائے، جس سے مومنٹم بنا۔

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کےلیے گیا تو یہی سوچ رہا تھا کہ 30، 35 گیندیں ضرور کھیلنی ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بڑے گیم میں دباؤ ہوتا ہے، سوچا تھا کہ بیٹنگ آئے یا بولنگ مثبت کرکٹ کھیلنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں فتح کا کریڈٹ مرزا طاہر بیگ اور دیگر بیٹرز کو جاتا ہے۔

شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ لاہور اور پشاور نے ہمیشہ سپورٹ کیا، کل بڑا دن ہے، ایونٹ کا فائنل ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ یہ مقابلہ ہم ہی جیتیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید