پی ایس ایل فائنل کا نتیجہ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، محمد رضوان

March 18, 2023

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم نے جس طرح پہلے میچز کھیلے ہیں اسی طرح فائنل بھی کھیلیں گے باقی نتیجہ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے۔

جیو نیوز بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے سر پر حاوی نہیں کرنا کہ ہم فائنل کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جس طرح پی ایس ایل کا پہلا میچ کھیلا تھا اسی طرح فائنل بھی کھیلیں گے۔

محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہم سب کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی یہ خواہش ہے کہ پی ایس ایل ٹرافی اٹھائیں۔

ملتان سلطانز کے کپتان نے کہا کہ ٹرافی اٹھانے کے لیے جو ضروری چیزیں درکار ہوتی ہیں ان پر فوکس کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے آخری دن فائنل مقابلے میں ایونٹ کی دو بہترین ٹیمیں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ٹائٹل کے لیے ٹکرائیں گی۔

پی ایس ایل کا فائنل مسلسل دوسرے سال لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔