کےالیکٹرک کی بجلی ڈیڑھ روپے سے زائد مہنگی کرنے کی درخواست

March 18, 2023

کولاج فوٹو فائل

کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کےالیکٹرک نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کی جانب سے درخواست نیپرا کو جمع کروادی گئی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق کےالیکٹرک نے درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےلیے جمع کروائی ہے۔

نیپرا کے مطابق کےالیکٹرک کی درخواست پر 30 مارچ کو سماعت کی جائے گی۔

درخواست منظور ہونے پر صارفین پر 2 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔