فاشسٹ اور انتہاپسند عمران بے نقاب ہو گیا، شہباز شریف

March 18, 2023

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے واقعات سے عمران خان کا فاشسٹ اور انتہا پسند چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر تنقیدی وار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو انسانی ڈھال بنانا، پولیس پر پیٹرول بم پھینکنا، جتھوں کی قیادت کرکے عدلیہ کو خوف زدہ کرنا۔ عمران خان نے یہ سبق بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس سے سیکھا ہے۔