بیجنگ میں پاک چین ’سلک روڈ کے ساتھ گندھارا ورثہ‘ نمائش

March 19, 2023

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

چین کے درالحکومت بیجنگ کے پیلس میوزیم میں ’سلک روڈ کے ساتھ گندھارا ورثہ‘ کے عنوان سے نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان محکمۂ آثارِ قدیمہ خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ نمائش کا اہتمام چین کی وزارتِ ثقافت و سیاحت نے کیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ بیجنگ کے میوزیم میں یہ نمائش 3 ماہ تک جاری رہے گی۔

اس نمائش میں کے پی، ٹیکسلا اور نیشنل میوزیم کراچی کے عجائب گھروں کی اشیاء رکھی گئی ہیں۔

ترجمان محکمۂ آثار قدیمہ خیبر پختون خوا کے مطابق ہر سال 1 کروڑ 40 لاکھ سیاح اس میوزیم میں آتے ہیں۔