• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب آمد

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، وہ سعودی عرب کے بعد قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بھی جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر کی ایئرپورٹ لاؤنج میں ملاقات ہوئی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صدر ٹرمپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر کی ایئرپورٹ لاؤنج میں ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر سے اپنی کابینہ کا تعارف کروایا۔

صدر ٹرمپ اپنے 3 روزہ دورہ مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات اور پھر وہاں سے قطر کے دورے پر روانہ ہونگے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید