• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ایک اسپتال کی سابقہ سی ای او نے کوکین خریدنے کیلئے ایک کروڑ کی جائیداد بیچ ڈالی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی شہر حیدرآباد (دکن) سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر 5 لاکھ روپے کی کوکین خریدتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ٹیم کی جانب سے ایک سینئر خاتون ڈاکٹر اور منشیات بیچنے والے شخص کو 8 مئی کو گرفتار کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے ایک ریستوران کے قریب کھڑی کار میں ملزم کوکین کا پیکٹ ڈاکٹر کے حوالے کرتے گرفتار کیا گیا، کار میں موجود خاتون اومیگا اسپتال کی سینئر ڈاکٹر تھیں جنہیں 5 لاکھ روپے کی 53 گرام منشیات (کوکین) خریدتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو کا بتانا ہے کہ منشیات ڈیلیوری ایجنٹ کا تعلق ممبئی سے ہے جس کی شناخت بالکرشن رام کے نام سے ہوئی جبکہ 34 سالہ خاتون ڈاکٹر کا نام  نمرتا چگروپتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ڈاکٹر حیدرآباد کے پوش علاقے میں واقع ایک اسپتال کی سی ای او رہ چکی ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون ڈاکٹر طالبِ علمی کے زمانے میں کوکین کی شدید لت میں مبتلا ہوئی تھی جو ابھی تک منشیات پر ناصرف 70 لاکھ اڑا چکی بلکہ اپنی ایک کروڑ روپے مالیت کی جائیداد بھی بیچ چکی ہے۔

تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ منشیات کے نیٹ ورک کا سرغنہ مبینہ طور پر مفرور ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید