وزیرِ اعظم کا پی ایس ایل کے اختتام پر پیغام

March 19, 2023

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے اختتام پر پیغام جاری کر دیا۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا سنسنی خیز اختتام ہوا ہے۔

وزیرِ اعظم نے لکھا ہے کہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے پر چیئرمین پی سی بی، سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ، صوبائی انتظامیہ، پولیس اور شریک ٹیموں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے پی ایس ایل کے میچز دیکھنے والے مداحوں کے جوش کی بھی تعریف کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے فائنل میں ملتان سلطانز کو لاہور قلندرز کے خلاف ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔