آئر لینڈ میں 2 ہزار سال پرانا مکھن دریافت

June 16, 2016

یو ں تو قدیم دور کی اشیاء کا دریافت ہونا کوئی عجیب بات نہیں ہے لیکن شمالی آئرلینڈ میں ایک مزدور کو ملنے والی دو ہزار سال پرانی چیز نے سب کو حیران کردیا ہے۔

آئرلینڈ میں 10کلو وزنی دو ہزار سال پرانا مکھن دریافت کیا گیا ہے جو ماہرین کے مطابق آج بھی کھانے کے قابل ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیک کانوے نامی لکڑہارا ڈریک راتھ کے علاقے میں کام کررہا تھا کہ اسے دلدلی زمین میں دبا ایک نرم و ملائم ڈھیلا ملا جس کے بعد جیک نے یہ عجیب وغریب چیز میوزیم کے حوالے کردی ، جہاں تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ یہ مکھن ہے جسے 2ہزار سال قبل نباتاتی دلدل میں دبایا گیا تھا۔

ماہرین نے اس مکھن کے تجزیے کے بعد مزید حیرت انگیز انکشاف کیا کہ یہ ابھی بھی کھانے کے قابل ہے، لیکن ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ تجویز نہیں دیں گے کہ کوئی اسے کھائے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نباتاتی دلدل کے مخصوص ماحول میں آکسیجن کی شدید کمی ہوتی ہے اس لئے اس کے اندر دبائی گئی اشیاء ہزاروں سال تک محفوظ رہ سکتی ہیں۔