سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی

March 20, 2023

فوٹو: فائل

ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں ہی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 7 ہزار 300 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 77 ہزار 726 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہو کر 1982 ڈالر فی اونس ہے۔