حافظ آباد: مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی

March 21, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

حافظ آباد میں میونسپل اسٹیڈیم میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران رش اور بے نظمی بھگدڑ مچ گئی۔

آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے متعدد خواتین اور مرد گر گئے جبکہ دھکم پیل کی وجہ سے بھی کئی افراد زخمی اور کچھ بے ہوش ہوگئے۔

اس موقع پر ہجوم کو ہٹانے کے لیے پولیس کی جانب سے تشدد بھی کیا گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ سے زائد آبادی کے شہر کے لیے صرف ایک سیل پوائنٹ ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مفت آٹے کی تقسیم کے لیے مزید 5 پوائنٹس بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔