ثناء فخر نے زندگی گزارنے کا طریقہ بتا دیا

March 21, 2023

فائل فوٹو

لالی ووڈ میں فلم سنگم سے اداکاری کے سفر کا آغاز کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء فخر نے زندگی گزارنے کا طریقہ بتا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے مداحوں کو زندگی گزارنے کے اصول بتا دیئے۔

انہوں نے ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’زندگی میں پچھتاوا کرنا چھوڑدو، کچھ ایسا کرو کہ تمہیں چھوڑنے والے پچھتائیں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ ثناء فخر اور ان کے سابقہ شوہر فخر انعام کی شادی 14 سال کے طویل عرصے کے بعد طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

اس حوالے سے اداکارہ ثناء فخر نے ایک یوٹیوبر پوڈکاسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا تھاکہ انہوں نے اپنے رشتے کو بچانے کی بہت کوشش کی تھی اور طویل عرصے سے کرتی آرہی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ وجہ کوئی بھی ہو، شادی کا خاتمہ بہت مشکل ہوتا ہے۔ ہمیں ہر ایسے شخص کی سپورٹ کرنی چاہیے جو اس کرب سے گزرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی انسان کو بعض تعلقات ناچاہتے ہوئے بھی توڑنے پڑتے ہیں کیونکہ اگر وہ نہ توڑے جائیں تو بہت کچھ ٹوٹ جاتا ہے اور پھر اسی ٹوٹ پھوٹ کے ساتھ زندگی گزارنی پڑتی ہے۔ اس لیے کچھ چیزوں کو الگ کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہر انسان کا اپنا مقدر ہوتا ہے، اللہ کبھی دو اچھے لوگوں کو الگ نہیں کرتا جب تک ان میں سے کوئی ایک منافق نہ ہو۔