ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا حملہ، 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

March 21, 2023

فوٹو: فائل

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھوٹی میں سیکیورٹی فورسز اوردہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں 3 اہلکار شہید ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز نے سگو کے علاقے میں دہشتگردوں کو گھیرے میں لیا اور 3 دہشتگرد ہلاک کر دیے،دہشتگردوں کے فرار کے تمام راستے مسدود کیے گئے۔

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔