ایبٹ آباد‘ شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز

March 22, 2023

پشاور (جنگ نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق اقبال نے آن لائن تصدیق کے بعد شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز کردیا۔ مفت آٹا فراہمی کے تحت مقرر کردہ ڈیلرز کے ذریعے مستحق شہریوں کو تصدیق کے بعد 10کلو گرام کے تین تھیلے فی کس فراہم کئے جائینگے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شاد محمد بھی انکے ہمراہ موجود رہے اور آٹے کی فراہمی کے حوالے سے بریف کیا۔شہری مفت آٹے کے لیے اپنی اہلیت جاننے کیلئے مرستیال ایپ یا دیے گئے لنک پر کلک کریں۔اس کے علاوہ شہری8070 پر بھی اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر تصدیق کر سکتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مفت آٹے کی فراہمی کیلئے اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں ۔