• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی، صدر بھٹہ خشت یونین

پشاور( وقائع نگار) پشاور بھٹہ خشت یونین کے نو منتخب صدرحاجی جہانگیر خان نے کہاہے کہ اس وقت بھٹہ خشت مالکان اور ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی تاکہ ان کے مسائل کا ادراک کیاجاسکے، گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کے دوران انکا کہناتھا کہ اس وقت پشاور کے بھٹہ خشت ملازمین اور مالکان کو بہت سے مسائل کا سامناہے اور اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں کی گئیں ہیں تاکہ ان مسائل کو وہا ں پر ہی نمٹایا جاسکے ۔ انھوں نے بتایاکہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ پشاور کو بھی اس حوالے سے ضروری اقدامات اٹھانے کے لئے مختلف مواقعوں پر انکے نوٹس میں بات لائی گئی ہے ۔حاجی جہانگیرخان کا مزید کہناتھاکہ ملازمین اور بھٹہ خشت مالکان کومہنگائی اور کوئلے کی قیمتوں میں اضافے سے کاروبار میں مسائل درپیش ہیں، انھوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پرانکو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھائے، انہوں نے مالکان کو یقین دلایاہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیاگیاہے کہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔