• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ تعلیم کے لیے 200 ارب روپے کی ریکرنگ گرانٹ فراہم کی جائے،فپواسا

پشاور(وقائع نگار) فیڈریشن اف ال پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا)نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے 200 ارب روپے کی ریکرنگ گرانٹ فراہم کرنے سمیت اساتذہ و محققین کے لیے 25 فیصد ٹیکس ریبیٹ کا فوری نفاذ کیا جائے یہ مطالبہ فپواسا ایگزیکٹو کونسل کے منعقدہ آن لائن اجلاس کیا گیا جس میں ملک میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو درپیش سنگین مالی بحران پر غور کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صدر پروفیسر مظہر اقبال، نظامت فرید خان اچکزئی نے کی، جبکہ نائب صدر ڈاکٹر اختیار گھمرو بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں تمام وفاقی و صوبائی چیپٹرز کے صدور، جنرل سیکریٹریز اور ایگزیکٹوممبران نے شرکت کی۔اجلاس کے آغاز میں فپواسا نے حالیہ بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی اور پاکستان کی مسلح افواج و قوم کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔اجلاس کا مرکزی موضوع مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے لیے فنڈنگ کا معاملہ رہا۔ فپواسا نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی سالانہ گرانٹ 2017 سے تقریباً 65 ارب روپے پر جمی ہوئی ہے، حالانکہ جامعات کے اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔۔