• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی افواج نے پوری قوم کا سرفخرسے بلند کردیاہے،قدیرنصیر

پشاور(جنگ نیوز)بھارت کے خلاف تاریخی فتح پرٹی ایم اے شاہ عالم کے زیراہتمام اظہارتشکرریلی کاانعقاد کیاگیا،نادرن بائی پاس سے شروع ہونے والی ریلی شامی روڈپراختتام پذیرہوئی،ریلی کی قیادت ٹی ایم اوشاہ عالم قدیرنصیرکررہے تھے جس میں نیبرہوڈچیئرمینوں،افسران اورعملے سمیت شہریوںکی کثیرتعدادنے شرکت کی،ریلی کے شرکاء پاکستان زندہ باد اورپاک فوج زندہ باہ کے نعرے لگارہے تھے،شامی روڈپرپہنچ کرپاک فوج کے جوانوں کوپھولوں کے ہارپہنائے گئے،ریلی سے خطاب میں ٹی ایم اوقدیرنصیرکاکہناتھاکہ مشکل کی ہر گھڑی میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑاہیں،بھارتی جارحیت اورجنگی جنون کامنہ توڑجواب دیکرپاکستانی افواج نے پوری قوم کا سرفخرسے بلند کردیاہے،بھارت جسے اپنے دفاعی نظام،جنگی صلاحیتوں پرنازتھا اسے پاکستانی افواج نے خاک میں ملادیا،رافیل طیاروں کی تباہی،بھارت میں گھس کرتنصیبات کونشانہ بنانے ہو یا سائبراٹیک پاکستان نے دنیابھرپرثابت کردیاہے کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں،پاکستان کاہر شہری امن کاخواہاں ہے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے،اگربھارت نے مستقبل میں ایسی غلطی دوہرائی تواس کاوجود دنیاکے نقشے سے مٹادیا جائیگا۔