یوم پاکستان: گورنر ہاؤس پشاور میں 11 شخصیات کو سول اعزازات دیے گئے

March 23, 2023

گورنر ہاؤس پشاور— فائل فوٹو

گورنر ہاؤس پشاور میں یومِ پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

خیبر پختون خوا کے گورنر غلام علی نے تقریب میں صوبے کی 11 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا۔

مذہبی اسکالر قبلہ ایاز کو گراں قدر خدمات پر اور سورج نرائن عرف نرائن لال کو شعبۂ ادب میں عوامی خدمات کے اعتراف میں تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

بشریٰ فرخ اور گل زری وگمہ کوموسیقی و گلوکاری میں خدمات پر، مسعود جان کو بلائنڈ کرکٹ میں غیر معمولی خدمات پر صدارتی تمغۂ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔

اس تقریب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ محمد اعظم، صوبائی وزراء اور چیف سیکریٹری نے شرکت کی۔

گورنر KPK کا پیغام

یومِ پاکستان کے موقع پر نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمد اعظم خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا قیام طویل جدوجہد، انتھک محنت اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا اپنے اسلاف کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

پیغام میں گورنر کے پی کے نے یہ بھی کہا ہے کہ آج کا دن تقاضہ کرتا ہے کہ ہم ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔