کراچی: بلاول نے جوہر چورنگی پر فلائی اوور کا افتتاح کردیا

March 23, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

وزیرِ خارجہ و پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جوہر چورنگی پر فلائی اوور کا افتتاح کر دیا۔

اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان و مشیرِ قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ 85 کروڑ کی لاگت سے اس پراجیکٹ کو ساڑھے 4 ماہ قبل شروع کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ انڈر پاس کو بھی جلد مکمل کر کے لوگوں کو مزید آسانیاں دیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جہاں سے عمران خان منتخب ہوئے انہوں نے وہاں خدمت نہیں کی۔

اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان روز بروز بے نقاب ہوتے جا رہے ہیں۔