پاک بحریہ کی یوم پاکستان کی خصوصی تقریبات

March 23, 2023

—فائل فوٹو

پاک بحریہ نے بھییومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت کراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا اور پاک بحریہ کی مختلف یونٹس میں پرچم کشاٸی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ نے یہ بھی بتایا کہ گوادر اور اورماڑا میں یومِ پاکستان پر خصوصی تقاریب اور ریلی کا اہتمام کیا، جس میں وہاں کے اسکولوں کے بچے بھی ملی جوش و جذبے سے شریک ہوئے۔