لندن ہائی کمیشن میں یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب

March 23, 2023

یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر اور دیگر حکام کیک کاٹ رہے ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ہائی کمیشن حکام نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےہائی کمشنر معظم احمد خان نے کہا کہ پاکستان معاشی مشکلات پر جلد قابو پالے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، عالمی طاقتیں کشمیریوں کے مسائل کے حل کےلیے کردار ادا کریں۔