شیری رحمان کا بیگم نصرت بھٹو کو 94ویں سالگرہ پرخراج عقیدت

March 23, 2023

وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے بیگم نصرت بھٹو کو 94ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اس سلسلے میں شیری رحمان نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو ممتاز شخصیت اور انسانی حقوق کی وکیل تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت میں بھی فعال سیاسی کردار ادا کیا۔ بیگم نصرت بھٹو کو ضیاء کی آمریت کے دوران سختیاں برداشت کرنا پڑیں۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے اپنی زندگی میں متعدد چیلنجز کا سامنا کیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ ان سانحات کے باوجود بیگم نصرت بھٹو ایک مضبوط اور بہادر شخصیت رہیں۔