برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کا فرانس کا سرکاری دورہ ملتوی

March 24, 2023

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے فرانس کا سرکاری دورہ ملتوی کر دیا۔

پیرس سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کو بطور بادشاہ فرانس کا پہلا دورہ اتوار سے شروع کرنا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ فرانس میں حکومتی پالیسیوں کیخلاف جاری ہنگامہ آرائی کے سبب ملتوی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں ان دنوں ریٹائرمنٹ کی عمر میں مجوزہ اضافہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔