• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے مال بردار جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے مال بردار جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوگئی۔

شپنگ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ روز آبنائے ہرمز سے صرف 3 مال بردار جہاز گزرے، جبکہ منگل کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے مال بردار جہازوں کی تعداد 12 تھی۔

شپنگ ڈیٹا میں وہ جہاز شامل نہیں جو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے اپنا ٹریکنگ سسٹم بند کر دیتے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے آبنائے ہرمز کے قریب ایک امریکی بحری جہاز پر ایرانی حملے میں عملے کے افراد زخمی ہوئے تھے۔

معاملے سے باخبر ذرائع کے حوالے سے برطانوی میڈیا نے بتایا کہ امریکی بحری جہاز کو 4 ایرانی ڈرونز اور ایک میزائل سے نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق عملے کے بعض افراد کو دھوئیں کے باعث سانس لینے میں دشواری سمیت معمولی چوٹیں آئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید