سیلاب زدگان کی امداد، کووڈ چیلنجز میں پاک امریکا تعاون بھرپور رہا، امریکا

March 25, 2023

امریکی محکمہ خارجہ کے شعبۂ بیرونی امداد کی ڈائریکٹر ڈیفنارینڈ کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد، کووڈ چیلنجز میں پاک امریکا تعاون بھرپور رہا۔

ڈیفنارینڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر کو مضبوط کرنے اور معاشی ترقی، تباہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، نجی شعبے کو تکنیکی تعاون، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کاجائزہ لیں گے۔

ڈیفنارینڈ نے مزید کہا کہ اس مقصد کی حمایت کے لیے پوری امریکی حکومت کو متحرک کیا جائے گا۔