الیکشن التوا پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر

March 25, 2023

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان صوبے میں انتخابات کے التوا پر سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

سبطین خان نے پنجاب میں انتخابات کے التوا کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے استدعا کی کہ پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالت عظمیٰ الیکشن کمیشن کو 30 اپریل کو انتخابات کرانے کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق حکم جاری کیا جائے۔