افغانستان: بارش اور برفباری، مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک، 7 زخمی

March 25, 2023

کابل میں برفباری کے بعد کا منظر، فائل فوٹو

افغانستان کے مختلف حصوں میںگزشتہ دو روز کے دوران بارش اور برفباری سے ہونے والے مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق بارشوں اور برفباری سے 756 مکانات کو نقصان پہنچا۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے زلزلے سے 10 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں گزشتہ ہفتے 6.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے سے 800 مکانات کو نقصان پہنچا۔