نریندر مودی حکومت نے بھارت کے ہی ایک نامور صحافی اور عسکری تجزیہ کار پراوین سواہنی کی تیار کردہ 11 منٹ کی ویڈیو بھی بلاک کر دی ہے۔
فورس میگزین کے ایڈیٹر پراوین سواہنی نے یہ ویڈیو آپریشن سندور پر بنائی تھی، جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ پاکستان نے بھارت کے 4 جنگی جہاز تباہ کیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک کرائسس سچوئشن ہے لیکن جنگ نہیں ہے، ایسے میں نریندر مودی حکومت اگر معقول اور باشعور لوگوں کی آوازیں بھی بند کر رہی تو یقیناً کچھ گڑبڑ ہے۔