• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے تصادم کے خاتمے کی کوششوں پر بھارتی وزیرِ خارجہ سے بات ہوئی ہے: سعودی وزیرِ خارجہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے۔

سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ پاکستان سے فوجی تصادم کے خاتمے کی کوششوں پر بھارتی وزیرِ خارجہ سےبات چیت ہوئی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق بھارتی ہم منصب سے کشیدگی کم کرنے پر بات چیت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہہ اس سے قبل وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ اگر بھارت امن چاہے تو پاکستان بھی تیار ہے تاہم خبردار کیا کہ اگر کوئی ایک بھی اشتعال انگیز کارروائی دہرائی گئی تو پھر پاکستان بتائے گا کہ انتقامی کارروائی کیا ہوتی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ان کا امریکی وزیرِ خارجہ سے رابطہ ہوا جس میں مارکو روبیو نے کہا کہ کشیدگی کم کی جائے کیونکہ یہ صورتحال دنیا افورڈ نہیں کر سکتی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید